• Huntsville, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت میں 9.9 فیصد اضافہتازترین

October 24, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.9 فیصد بڑھ کر 311 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 47 کھر ب 50ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی ۔

کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.8 فیصد بڑھ کر 176 کھرب70ارب یوآن ہو گئیں جبکہ درآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.2 فیصد بڑھ کر 134 کھرب40ارب یوآن ہوگئیں۔

کسٹمز کی عمومی انتظامیہ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن، یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ چین کی تجارت میں بالترتیب 15.2 فیصد، 9 فیصد اور 8 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کے ساتھ چین کی تجارت سالانہ20.7 فیصد بڑھ کر 100 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

نجی کاروباری اداروں کی درآمدات  اور برآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں14.5 فیصد بڑھ کر پہلے 9 ماہ کے دوران 156کھرب 20 ارب یوآن ہو گئیں جو کہ ملک کے مجموعی درآمدات اوربرآمدات کا 50.2 فیصد بنتا ہے۔

مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مجموعی طور  پر 56.8 فیصد بنتا ہے جبکہ محنت کشوں کی بنائی مصنوعات کی برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں12.7 فیصد اضافہ ہوا۔