بیجنگ(شِنہوا) چین کی اشیا کی مجموعی درآمدات اوربرآمدات میں 2024 کے پہلے دو ماہ کے دوران یوآن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز(جی اے سی ) کی جانب سے جمعرات کوجاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ملک کی اشیا کی غیر ملکی تجارت کا حجم 66کھرب 10ارب یوآن(تقریباً930ارب96کروڑ ڈالر)رہا۔
برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافے سے 37کھرب50ارب یوآن جبکہ درآمدات 6.7 فیصد بڑھ کر28کھرب60ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔
جی اے سی کے عہدیدار لیو ڈالیانگ نے کہا کہ پہلے دو ماہ میں،اشیا کی تجارت میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اضافے کی رفتار جاری رہی ہے، جس سے مسلسل پانچویں ماہ اضافے کا رجحان برقرار رہا ہے۔