بیجنگ(شِنہوا)چین کی اشیاء اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت مارچ 2023 میں تقریباً 39 کھرب40 ارب یوآن یا 570 ارب 50 کروڑ ڈالررہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زائد ہے۔
چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق سامان کی برآمدات تقریباً 18کھرب 50 ارب یوآن اور درآمدات 15 کھرب 10 ارب یوآن کے قریب پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں تجارتی سرپلس 344 ارب 10 کروڑ یوآن رہا۔
گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 226 ارب 40 کروڑ یوآن اوردرآمدات 346ارب 10 کروڑ یوآن پر پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 119 ارب70 کروڑ یوآن رہا۔
اعداد و شمارکے مطابق خدمات کی تجارت میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ 153 ارب 50 کروڑ یوآن مالیت کے تجارتی حجم کے ساتھ سب سے بڑا حصہ دار رہا۔