کوالالمپور(شِنہوا)چین اور ملائیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 سالگرہ منانے کیلئے اسلامی ثقافتی نمائش 2024 ستمبر میں ملائیشیا میں منعقد ہو گی۔
منتظمین کے مطابق 10 سے 12 ستمبر تک جاری رہنے والی نمائش کا موضوع ہے ''مشترکہ خوشحالی کیلئےتہذیبوں کے درمیان باہمی طورپرسیکھنے کا عمل''۔
نمائش میں فن مصوری و فوٹوگرافی سمیت چینی اور عربی خطاطی کے کام کی نمائش، مصوری اور پیپر کٹ آرٹ نمائش کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے درمیان تعلقات استوار کرتے ہوئے ثقافتی تجربات کا تبادلہ کیا جاسکے۔
چائنا اسلامک ایسوسی ایشن کے نائب صدر جن روبن نے کہا کہ تصویری نمائش چین میں اسلام کے ماضی اور حال کے ساتھ ساتھ چین اور ملائیشیا میں مسلمانوں کے مابین دوستانہ تبادلوں کی تاریخ کو اجاگر کرے گی۔