• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اسومانی کو کوموروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

January 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ازالی اسومانی کو کوموروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

کوموروس کی سپریم کورٹ نے 14 جنوری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ازلی اسومانی کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری گنتی کے مطابق، اسومانی نے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 57.02 فیصدحاصل کیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کو یقین ہے کہ صدر اسومانی کی قیادت میں کوموروس قومی تعمیر کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبے  میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرے گا۔