• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بحری جہازسازی کی صنعت کے منافع میں 2023 میں زبردست اضافہ ریکارڈتازترین

February 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بحری جہازسازی سے وابستہ کاروبار میں گزشتہ سال عالمی مسابقت میں بہتری کی بدولت منافع اورآمدن کی مشترکہ مد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیاہے۔

چین کی قومی بحری جہازساز صنعت کی ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق بحری جہاز تیاری کرنے والی بڑی کمپنیوں کا منافع  سالانہ 131.7 فیصد اضافے کے ساتھ  25.9ارب یوان(3.64 ارب ڈالر) رہا ہے جبکہ  انکی بنیادی کاروباری آمدن 20فیصد اضافے کے ساتھ 623.7 ارب یوان ریکارد کی گئی۔

سال 2023 میں چین کی بحری جہاز ساز کمپنیوں نے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف تیزی دکھاتے ہوئے ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ایجادات میں اپنا کردار بڑھایا۔

محاصل،نئے  آرڈرز اور موصول شدہ آرڈرز کے لحاظ سے کئی کمپنیاں 10  بڑی عالمی کمپنیوں کی دوڑ شامل تھیں اور چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (چین کی ریاستی بحری جہاز ساز کارپوریشن) ان  تمام  بڑے بحری جہاز سازی کے اشاریوں میں عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی۔

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل لی یان چھنگ کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنیاں مزید پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اعلی معیار کی حامل ترقی اور مسابقت میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔