بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے ) بحریہ نے اپنے نوعمرہواباز پروگرام کے لیے 14صوبائی سطح کے علاقوں کے جونیئرہائی اسکولوں سے فارغ التحصیل افراد کا انتخاب شروع کردیا ہے۔
چائنہ ڈیلی کی جمعرات کی رپورٹ میں پی ایل اےبحریہ کے فلائٹ اسٹوڈنٹ بھرتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انتخابی عمل،جس میں تقریباً 4ہزار500 اہل درخواست دہندگان شامل ہیں، مارچ کے آخر میں ہینان، شانڈونگ، ہوبے، جیانگشی اور چھونگ چھنگ سمیت دیگر علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا افتتاح 2015 میں پی ایل اے نیوی اور وزارت تعلیم کی منظوری سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایسے طلباء کو راغب کرنا ہے جو ہوا بازی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور فوجی پرواز کے لیے اہل ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایل اے بحریہ کے شپ بورن ایوی ایشن یونٹس کے لیے ایک ٹیلنٹ پول بنایا جائے گا۔