• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بڑی آئل کمپنی کے سابق افسرپر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائدتازترین

April 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر شو وین رونگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد،چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شوکے خلاف مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا۔

استغاثہ نے شو پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مختلف سابقہ عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے منافع حاصل کیا اور اس کے بدلے میں خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

بیان کے مطابق استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اوروکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔