بیجنگ(شِنہوا) چین کی نظام شمسی سے باہر ستاروں اور سیاروں پر تحقیق اور دریافت کے لیے بڑی سپیکٹروسکوپک دوربین 2026 میں مکمل ہونے کے بعد کام شروع کردے گی۔
جیاؤٹونگ یونیورسٹی سپیکٹروسکوپک ٹیلی سکوپ نامی یہ دوربین ملک کے شمال مغربی شہر لینگہوکے قریب سائشی تینگ پہاڑ پر بنائی جائے گی جہاں چھنگھائی صوبے میں فلکیاتی مشاہدے کا ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔
دوربین کی ڈویلپر شنگھائی جیاؤٹونگ یونیورسٹی کے مطابق 4.4 میٹر کے اپرچر کے ساتھ، دوربین اپنے اہداف کے درمیان تیزی سے سوئچنگ کی سہولت فراہم کر سکتی ہے، جس سے بروقت سپیکٹرل مشاہدات کیے جاسکتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے کئی شعبوں بشمول ٹائم ڈومین فلکیات اور ایکسوپلینیٹ ایکسپلوریشن میں پیش رفت کے تحقیقی نتائج حاصل کرنے کی توقع ہے۔