• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدن میں رواں سال پہلی سہ ماہی میں بتدریج اضافہتازترین

May 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی آمدن میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران چین کی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے 384ارب یوان(تقریبا 54 ارب امریکی ڈالر)کی کاروباری آمدن حاصل کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زائد ہے۔ یہ شرح نمو پہلے دو ماہ کے دوران حاصل کی جانے والے شرح سے 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔  

سیاحت اور گاڑیوں سے وابستہ ذاتی خدمات پیش کرنے والی کمنیوں کے کاروباری منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں13.3 فیصد اضافہ ہوا ہے،جبکہ معلومات پر مبنی خدمات فراہم کرنے والی کمنیوں کی آمدن میں پہلی سہ ماہی کے دوران 5.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔