• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بڑی دوربین نے 900 سے زائد نئے پلسرز کا سراغ لگا لیاتازترین

April 17, 2024

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کی 500 میٹر اپرچر کریکل ریڈیو ٹیلی اسکوپ (فاسٹ) نے 2016 میں کام شروع کرنے کے بعد سے اب تک 900 سے زائد نئے پلسرز کی نشاندہی کی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو دوربین ہے۔

پلسرز کو  تیزی سے گردش کرتے نیوٹرون ستارے بھی کہا جاتا ہے جو سپرنووا دھماکوں کے دوران بڑے پیمانے پر ٹوٹے ستاروں سے نکلتے ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت قومی فلکیاتی رصدگاہ کے سائنسدان ہان جن لین نے بتایا کہ پلسرز میں 120 سے زیادہ بائنری پلسرز، 170 سے زائد ملی سیکنڈ پلسرز اور 80 معدوم اور وقفے وقفے سے خارج ہونے والے پلسرز شامل ہیں۔

ہان نے کہا کہ پہلے پلسر کی دریافت کے بعد سے گزشتہ 50 برس میں دنیا بھر میں 3 ہزار سے کم پلسرز کا سراغ لگایا گیا ہے جبکہ فاسٹ کے دریافت کردہ نئے پلسروں کی تعداد اسی عرصے میں غیر ملکی دوربینوں سے دریافت شدہ پلسرز کی مجموعی تعداد سے 3 گنا زائد ہے۔

ہان نےمزید کہا کہ اس تحقیق سے کہکشاں میں ٹوٹے ستاروں کی ٹھوس باقیات اور ان کی تابکاری خصوصیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

پلسر کا مشاہدہ فاسٹ کا ایک اہم کام ہے جسے کشش ثقل تابکاری اور بلیک ہولز کی موجودگی کی تصدیق کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے طبیعیات میں بہت سے دیگر بڑے سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

فاسٹ کے چیف انجینئر جیانگ پھنگ نے کہا کہ عملے کے تمام ارکان دوربین کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ اس وقت دوربین کا سالانہ مشاہداتی وقت تقریباً 5 ہزار 300 گھنٹے ہے اور یہ سائنسی تحقیق اور کامیابیوں میں ہونے والی پیشرفت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔