ہوہوٹ(شِنہوا)چین کی بڑی ڈیری کمپنی اندرونی منگولیا یی لی انڈسٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 2022 میں تقریباً 123 ارب20 کروڑ یوآن (17 ارب90 کروڑ ڈالر) کی مجموعی آمدنی حاصل کی جوگزشتہ سال کی نسبت 11.37 فیصد زائد ہے ۔
جمعرات کو کمپنی کی آمدنی کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں واقع کمپنی نے2022 میں 9 ارب 30 کروڑیوآن کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی نسبت6.71 فیصد زائد ہے۔
کمپنی نے مائع دودھ کے کاروبار سے اس عرصے میں 84 ارب 90 کروڑ یوآن کمائےجس سے گزشتہ سال کی نسبت 0.02 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ کمپنی کی مجموعی خوردہ فروخت 2022 میں ملک کی ڈیری صنعت میں پہلے نمبر پر رہی۔
دریں اثنا کمپنی نے اس عرصے کے دوران اپنے دودھ کے پاؤڈر اور ڈیری مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں تقریباً 26 ارب 30 کروڑ یوآن حاصل کیے جس میں 62 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔