• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بڑی منڈی میں دنیا کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ترجمان وزارت خارجہتازترین

April 03, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال چینی معیشت کا اچھا آغاز عالمی معیشت کے لئے امید کی کرن ہے ، چین دنیا کے لیے وسیع سے وسیع تر ہورہا ہے اور چین کی بڑی منڈی میں دنیا کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

چین کے پیداواری پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) اور غیر پیداواری پی ایم آئی میں حالیہ اضافے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہےجو ان اعداد و شمار کو اس ثبوت کے طور پر دیکھتے ہیں کہ چینی معیشت نے ترقی کے نئے محرکات تلاش کرلئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ بریفنگ کے دوران کہا کہ مارچ میں چین کے پیداواری اور غیرپیداواری پی ایم آئی اور کمپوزٹ پی ایم آئی اعدادوشمار نے عالمی  توجہ حاصل کی ہے۔تین بڑے اشاریوں میں بیک وقت اضافہ اور یہ حقیقت کہ وہ سب توسیع زون میں ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی معیشت ایک اچھی رفتار سے پیش رفت کر رہی ہے اور اس کی داخلی محرک قوت مضبوط  ہو رہی ہے جبکہ عوامی توقعات بھی بہتر ہورہی ہیں اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی ٹھوس پیشرفت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم آئی کے اعداد و شمار کے علاوہ  چینی درآمدات و برآمدات ، بجلی کی پیداوار، مسافروں اور مال برداری حجم سمیت بہار تہوار میں کھپت نے معاشی بحالی کے مثبت اشارے دکھائے ہیں جس سے 2024 میں چینی معیشت کے لئے دنیا کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

وانگ نے کہاکہ رواں سال چینی معیشت کا اچھا آغاز عالمی معیشت کے لئے امید کی کرن ہے ۔  100 سے زیادہ ملٹی نیشنل بزنس ایگزیکٹوز حال ہی میں چین میں جمع ہوئے ہیں۔ چین ترقیاتی فورم 2024 اور بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2024  مہمانوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔ وہاں موجود بہت سے کاروباری رہنماؤں نے چینی معیشت میں لچک اور  موجودہ فضا پر مکمل  اعتماد ظاہر کیا ۔ ان کی رائے تھی کہ چینی مارکیٹ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے ناگریز ہے  اور وہ چین میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔

وانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چینی ترقی دنیا کے لئے کھلی ہوئی ہے، چین کے مختلف محکموں نے حال ہی میں اعلیٰ معیار کا کھلا پن وسیع کرنے ، خدمات میں سرحد پار تجارت ، سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ اور مالیاتی شعبے میں کھلے پن کا احاطہ کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینٹن میلے سے لیکر چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش ، خدمات میں تجارت کے لیے چائنہ عالمی میلہ ، عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش ، چائنہ عالمی اشیائے صرف نمائش اور چائنہ بین الاقوامی سپلائی چینز نمائش تک، چین دنیا کے لیے وسیع سے وسیع ترہورہا ہے اور چین کی بڑی منڈی دنیا کے لیے بے پناہ مواقع پیدا کررہی ہے۔

ترجمان وانگ وین بین نے مزید کہاکہ دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ "چین میں سرمایہ کاری کریں، چین میں پھلیں پھولیں اور چین میں کامیابیاں سمیٹیں" ۔