• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بڑی شیل گیس فیلڈ کے33 نئے کنوؤں سے پہلی سہ ماہی میں پیداوارشروعتازترین

April 03, 2024

چھونگ چھن(شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں فولنگ شیل گیس فیلڈ سے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 33 نئے کنوؤں  سے پیداوار کا آغاز کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہیں۔

آئل فیلڈ ڈویلپر، سینو پیک جیانگ ہان آئل فیلڈ کی فولنگ شاخ کے مطابق گیس فیلڈ سے اس عرصے کے دوران 1.819 ارب کیوبک میٹر گیس پیداوار حاصل کی گئی جس میں سے 1.745 ارب کیوبک میٹر فروخت کی گئی۔

 2014 میں تجارتی ترقی میں داخل ہونے والے ملک کے پہلے بڑے پیمانے پر شیل گیس فیلڈ کے طور پر، فولنگ چین میں دریائے یانگسی اکنامک بیلٹ کے ساتھ 70 سے زیادہ شہروں کے لیے صاف توانائی کا ذریعہ بن گئی ہے۔