• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بین الاقوامی ریل- سمندرانٹرماڈل ٹرین سروس سے 2024 میں 3 لاکھ کنٹینرز کی آمدورفتتازترین

May 13, 2024

نان جنگ (شِنہوا) چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین کی ریل- سمندر انٹرماڈل ٹرین سروس کے ذریعے رواں سال اب تک سامان سے  لدے 3 لاکھ سے زائد کنٹینرز کی آمدروفت ہوئی جبکہ یہ سروس نئی بین الاقوامی زمینی سمندری راہدری کا حصہ ہے۔

چھن ژو بندرگاہ کے مشرقی ریلوے اسٹیشن کے سربراہ ہوانگ جیانگ نان نے بتایا کہ چین سے برآمد کردہ اشیاء میں گاڑیوں کے پرزے، موٹر سائیکلوں اور پاور جنریٹرز جبکہ درآمد شدہ سامان میں انڈونیشین شارٹننگ اور ویتنامی گودا شامل تھا۔

ہوانگ کے مطابق انٹرماڈل ٹرینوں سے مجموعی طور پر 1 ہزار 143 اقسام کا سامان درآمد اور برآمد کیا گیا۔

نئی بین الاقوامی زمینی سمندری راہداری کا آغاز 2017 میں ہوا تھا یہ چین کے صوبائی سطح کے مغربی علاقوں اور آسیان ممالک کی تعمیر کردہ تجارتی اور لاجسٹکس گزرگاہ ہے۔

یہ تجارتی راہداری چین میں 18 صوبائی سطح کے علاقوں کے 71 شہروں کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ راہداری 121 ممالک اور خطوں میں 503 بندرگاہوں تک پھیلی ہوئی ہے۔