بیجنگ (شِنہوا) چین کی بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈپازٹری سنٹر کے مطابق رواں سال جون کے آخر میں، بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس رکھنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد گزشتہ سال سے13.41 فیصداضافے کے ساتھ 10کروڑ40لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے بینکنگ سسٹم میں جون کے آخر تک آوٹ اسٹینڈنگ ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس کی مالیت 253کھرب 40ارب یوآن(تقریباً35کھرب50ارب ڈالر) تھی جن میں سے فکسڈ انکم پروڈکٹس کی مالیت 241کھرب 10ارب یوآن ہے۔
مرکزکے مطابق جون کے آخر تک 265 بینکنگ اداروں اور 30 ویلتھ مینجمنٹ کمپنیوں کی پروڈکٹس کی تعداد 37ہزار100 تھیں، جو سال کے آغاز کے مقابلے میں 6.88 فیصد زیادہ ہیں۔