فوژو(شِنہوا)چین میں گاڑیوں کی لیتھیم آئن بیٹریاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کنٹیمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کے سال 2023 میں خالص منافع میں44 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سی اے ٹی ایل نے شین ژین اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایاہےکہ کہ اس عرصے کے دوران اس کے شیئر ہولڈرزکا خالص منافع بڑھ کر 44.1 ارب یوآن (تقریباً 6.21 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔
2023 کے دوران بیٹری ساز کمپنی کو 400.9 ارب یوآن کی آمدن حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی نے تحقیق اور ترقی پر 18.4 ارب یوآن کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے،جس میں گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایس این ای ریسرچ کے مطابق، سی اے ٹی ایل کی الیکٹرک وہیکل (ایوی) بیٹری کی کھپت کا حجم لگاتار سات سالوں سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پربراجمان ہے، جو کہ 2023 میں عالمی بیٹری مارکیٹ کا 36.8 فیصد ہے۔کمپنی کو 2023 میں 40 فیصد عالمی مارکیٹ حصص کے ساتھ مسلسل تین برسوں سے توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹری کی عالمی مارکیٹ حصص میں بھی سبقت حاصل ہے۔