• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بیرونی سرمایہ کاری میں 2023 کے دوران مستحکم اضافہتازترین

February 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بیرونی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال مستحکم اضافہ ہواہے۔ وزارت تجارت کے مطابق،ملک کی غیرمالیاتی آؤٹ باؤنڈ براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2023 میں 916 ارب99کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔ 

ڈالر کے لحاظ سے، اس مدت کے دوران او ڈی آئی کاحجم 130ارب 13کروڑڈالررہا،جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11.4 فیصد زیادہ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شریک ممالک میں  چین کا غیرمالیاتی او ڈی آئی  کا حجم 2023 میں224ارب9کروڑیوآن رہا جوگزشتہ سال سے28.4 فیصد زیادہ ہے۔