بیجنگ(شِنہوا)چین کی بیرونی تجارت میں 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بنیادی طور پر اضافے کا رجحان برقراررہنے کا امکان ہے۔
کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی) کے سربراہ یوجیان ہوا نے پیر کو قومی مقننہ کے ختم ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر بتایا کہ اس سال کے آغاز سے ملکی درآمدات اور برآمدات میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کے پہلے دوماہ میں چین کی درآمدات اور برآمدات 66کھرب یوآن(تقریباً 930 ارب ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو اس عرصے کے دوران تاریخی بلند ترین سطح ہے۔ یو نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کی شرح نمو اوسط سطح سے زیادہ رہی اورسرحد پار ای کامرس، مارکیٹ پروکیورمنٹ اور دیگر نئے غیر ملکی تجارتی ماڈلز کے ذریعے تجارت کی رفتارمستحکم رہی۔