بیجنگ (شِنہوا) چین کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت مئی کے آخر میں تقریباً3ارب4کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 14.1 فیصد زیادہ ہے۔
توانائی کے قومی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت گزشتہ ماہ کے آخر میں تقریباً 46کروڑ کلوواٹ اور 69 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال سے بالترتیب 20.5 فیصد اور 52.2 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے مئی تک،ملک کے توانائی پیدا کرنے والے بڑے کاروباری اداروں کی جانب سے بجلی فراہمی کے منصوبوں میں257ارب80کروڑ یوآن (تقریباً 36ارب17کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔
پاور گرڈ کے منصوبوں میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 170ارب30کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال سے 21.6 فیصد زیادہ ہے۔