بیجنگ (شِنہوا) کسٹمزکی عمومی انتظامیہ کے اعداد وشمار کے مطابق چین کی چائے کی برآمدات میں سال 2022 کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق ملک نے گزشتہ سال 3لاکھ 75ہزار300 ٹن چائے برآمد کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 1.59 فیصد زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبز چائے کی برآمدات 3 لاکھ 13 ہزار900 ٹن رہی جو کہ چین کی چائے کی مجموعی برآمدات کا 83.6 فیصد بنتی ہے۔ کالی چائے اور اور اُولونگ چائے کی برآمدات بالترتیب 8.9 فیصد اور 5.2 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق چین کا مشرقی صوبہ فوجیان چائے کی برآمدی قدر کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جو کہ ملک کی مجموعی برآمدات کا 25.52 فیصد بنتا ہے۔