• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی چھونگ چھنگ میونسپلٹی اورمیلان کے درمیان نیا فضائی مسافر روٹ شروع کیا جائے گاتازترین

February 15, 2024

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی اور اٹلی کے شہر میلان کے درمیان 19 مارچ  سے براہ راست مسافر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

چھونگ چھنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق، ہائی نان ایئر لائنزکی نئی مسافر پرواز ہفتے کے دوران منگل اور جمعہ کو دو بار چلائی جائے گی، پہلی پرواز چھونگ چھنگ سے 19 مارچ کو بیجنگ وقت کے مطابق  رات 2 بجے روانہ ہوگی، یہ  چین کے مغربی علاقے سے میلان کے لیے پہلا براہ راست فضائی روٹ ہے۔

اس وقت  چھونگ چھنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 21  بین الاقوامی یا علاقائی مقامات کے لیے ایک ہفتے میں 110 سے زیادہ مسافر  پروازیں چلائی جارہی ہیں ،ان مقامات میں لندن، پیرس، میڈرڈ، روم، سڈنی اور سنگاپور جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔