• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی درآمدی لاجسٹکس میں 2023 میں مستحکم اضافہتازترین

February 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی درآمدی لاجسٹکس میں 2023 میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی درآمدی لاجسٹکس کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2023 کے دوران 13 فیصد اورہر سہ ماہی میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ  180 کھرب یوآن (تقریباً25کھرب 30ارب ڈالر) رہی۔

خاص طور پر، درآمد شدہ اجناس کی ترسیل میں مزید اضافہ ہوا۔ خام تیل، قدرتی گیس اور کوئلے جیسی توانائی کی مصنوعات کی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.2 فیصد اضافے سے 1ارب16کروڑٹن تک پہنچ گئیں۔

چین  نے 2023 میں1ارب46کروڑ ٹن لوہا، ایلومینیم اور دیگر خام دھاتیں بھی درآمد کیں، جو گزشتہ سال سے 7.6 فیصد زیادہ ہیں۔