• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی دسمبر 2023 میں سامان اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت43 کھرب40ارب یوآن تک پہنچ گئیتازترین

January 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی دسمبر 2023 میں سامان اور خدمات  کے شعبوں  کی بین الاقوامی تجارت کا حجم43 کھرب40ارب  یوآن (610ارب63 کروڑ امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج  کے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اشیا کی برآمدات20 کھرب 60 ارب یوآن اور درآمدات 16 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں فاضل تجارت کا حجم 409ارب90 کروڑ یوآن  رہا۔

ایڈمنسٹریشن  کے مطابق، گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات 228 ارب یوآن جبکہ خدمات کی درآمدات 407 ارب 60  کروڑ یوآن تک پہنچ گئی، اس طرح سے  179 ارب 60  کروڑ یوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 171 ارب 10کروڑ یوآن تجارتی حجم کے ساتھ، سیاحت  خدمات کے شعبہ  میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔