بیجنگ(شِنہوا)چین میں فائیو جی نیٹ ورکس کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔
چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدھ کو کہا کہ اپریل کے آخر تک ملک میں فائیو جی بیس سٹیشنوں کی کل تعداد 27 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو اس کے موبائل بیس سٹیشنوں کی تعداد کا 24.5 فیصد بنتا ہے۔
وزارت نے کہا کہ مشرقی خطہ فائیو جی کی تعمیر اور اطلاق میں برتری حاصل کر رہا ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں فائیو جی بیس سٹیشنز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار ہو چکی ہے جو ملک میں بیس سٹیشنوں کی کل کا 47 فیصد سے زیادہ ہے۔
چین میں فائیو جی صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اپریل کے آخر تک چین کی تین ٹیلی کام کمپنیاں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ یونی کام کے فائیوجی موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 63 کروڑ40 لاکھ تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کے آخر سے اب تک7 کروڑ 30 لاکھ 80 ہزارکا خالص اضافہ ظاہر ہوتاہے۔