• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی فاسٹ دوربین نے ریکارڈ بریکنگ بائنری پلسر دریافت کرلیاتازترین

June 26, 2023

گوئی یانگ(شِنہوا) چین کی فاسٹ دوربین نے ایک بائنری پلسر(نیوٹران اسٹار) کی نشاندہی کی ہے، جو 53.3 منٹ میں اپنے مدارکے گرد ایک چکرمکمل کرتا ہے۔ پلسربائنری نظام کی یہ اب تک کی سب سے کم مدت ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز (این اے او سی) کے سائنس دانوں کی سربراہی میں کی گئی یہ تحقیق جریدے نیچر میں شائع ہوئی۔

تیزی سے گھومنے والے نیوٹران ستارے(پلسر) سپرنووا دھماکوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مرتے ہوئے ستاروں کے پھٹے ہوئے کور سے نکلتے ہیں۔ پلسر کا مشاہدہ فاسٹ  کے اہم کاموں میں سے ایک ہے،جنہیں کشش ثقل کی شعاعوں اور بلیک ہولز کے وجود کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے فزکس کے بہت سے دوسرے بڑے سوالات کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پی ایس آر جے1953+1844(ایم 71 ای) نامی اس بائنری پلسر کا تعلق اسپائیڈر پلسر سسٹم سے ہے۔ ٹیلی سکوپ کے چیف انجینئر جیانگ پھینگ کا کہنا ہے کہ  یہ پہلا موقع ہے جب ریڈ بیک پلسر سے بلیک ویڈو پلسر تک ارتقاء کی درمیانی حالت دریافت ہوئی ہے،جس سےاسپائیڈر پلسر کے ارتقاء کے نظریے میں موجود گیپ ختم ہوگیا ہے۔