بیجنگ (شِنہوا) چین کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 2023 میں 39 ہزار 218 یوآن (تقریباً 5 ہزار 511 ڈالر) تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس )نے بدھ کو ایک رپورٹ میں کہا کہ قیمتوں کے عوامل کے بغیر فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس نے کہا کہ چین کے دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی اس عرصے میں شہر کے باشندوں کی نسبت تیزی سے بڑھی۔
شہری فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 51 ہزار 821یوآن رہی جو فرضی اعتبار سے 5.1 فیصد اور حقیقی لحاظ سے 4.8 فیصد زیادہ ہے جب کہ دیہی علاقوں میں یہ آمدنی 21 ہزار691 یوآن رہی جو فرضی لحاظ سے 7.7 فیصد اور حقیقی معنوں میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران ملک بھر میں فی کس ڈسپوزایبل آمدنی کی اوسط 33 ہزار 36 یوآن تھی جس سے سالانہ 5.3 فیصد کی ترقی ظاہر ہوتی ہے۔