• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی فیوچر مارکیٹ میں جنوری کے دوران تجارتی سرگرمیوں میں تیزی رہیتازترین

February 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فیوچر مارکیٹ میں جنوری کے دوران حجم اور کاروبار دونوں لحاظ سے تجارتی  سرگرمیوں میں تیزی رہی۔

چائنہ فیوچر ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار  کے مطابق، مارکیٹ میں لین دین کا حجم گزشتہ ماہ 55  کروڑ لاٹ رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں38.74 فیصد زیادہ ہے۔

ژینگ ژوکموڈٹی ایکسچینج کا مجموعی لین دین کے حجم میں 34.33 فیصد کے ساتھ سب سے بڑا حصہ رہا۔

ملک کی فیوچر مارکیٹ میں تجارتی کاروبار کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 46.57 فیصداضافے سے  440 کھرب یوآن(تقریباً62  کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن  کے مطابق  چائنہ فنانشل فیوچر ایکسچینج کا  34.02 فیصد کے ساتھ مجموعی ٹرن اوور میں سب سے بڑی شراکت رہی۔