• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی فرنیچ صنعت کی جنوری فروری 2024 میں مستحکم بحالی کا رجحانتازترین

May 05, 2024

بیجنگ(شِہنوا) چین کی فرنیچر صنعت نے سال 2024 کے پہلے دو ماہ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بڑے فرنیچر ساز اداروں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں14.9فیصد اضافے کے بعد 91.78 ارب یوان(تقریبا12.92 ارب  ڈالر) رہی۔

ان کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران کل 4.71 ارب یوان کا منافع کمایا جو گزشتہ سال کے مقابلے 198.1فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں مقامی ریئل اسٹیٹ کی پالیسیوں کی اصلاح نے مارکیٹ کی توقعات کو بہتر کیا ہے اور سستی رہائش سمیت شہری طرز پر قائم  دیہات کی تزہین وآرائش نے فرنیچر کے شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔