بیجنگ (شِنہوا)چین کے گاڑیاں بنانے والے شعبے میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پیداوار،آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مستحکم ترقی ہوئی ہے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس شعبے کی جانب سے صنعتی قدر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد کااضافہ ہوا جو جنوری تامارچ کی مدت سے 7.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔اس شعبے کی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 28 کھرب 60ارب یوآن(تقریبا401ارب 18کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 11.5 فیصد اور اسی مدت میں پوری مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے مقابلے میں 11 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق چین کے گاڑیاں بنانے والے شعبے کا مجموعی منافع 112ارب28کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے۔