بیجنگ(شِنہوا) چین کی آٹوموبائل برآمدات میں رواں سال جنوری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 47.4 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 4لاکھ 43ہزارگاڑیاں برآمد کی گئیں۔
اس مدت کے دوران تقریباً3لاکھ69ہزارمسافر گاڑیاں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال سے47.5 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46.9 فیصد بڑھ کر 74ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ ماہ چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی برآمدات بھی سالانہ بنیادوں پر 21.7 فیصد اضافے سے 1لاکھ 1ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔