بیجنگ(شِنہوا) چین کی رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بیرون ملک کی گئی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.2 فیصداضافے سے پہلے سات ماہ میں 83ارب55کروڑڈالر تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق او ڈی آئی میں یہ شرح نمو 2024 کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کیے گئے 16.6 فیصد اضافے سے کم ہے۔ پہلے سات ماہ کے دوران، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) فریم ورک کے تحت بی آر آئی کے شریک ممالک میں چینی سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد اضافے سے 17ارب 94کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق کنٹریکٹ شدہ بیرون ملک منصوبوں کی آمدنی کا حجم6.6 فیصد اضافے سے 86ارب28کروڑ ڈالرجبکہ نئے معاہدوں کی مالیت 25 فیصد بڑھ کر 133 ارب 95 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔