بیجنگ(شِنہوا) چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (او ڈی آئی) سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ سال سے 17.3 فیصد اضافے سے 736 ارب 20کروڑیوآن ہو گئی۔
وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، ڈالر کے لحاظ سے، او ڈی آئی کا حجم اس عرصے میں 104ارب74کروڑ ڈالر رہا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شریک ممالک میں غیر مالیاتی او ڈی آئی جنوری سے اکتوبر کے دوران 181ارب 69کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال سے27 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت کے مطابق بیرون ملک معاہدہ کے تحت منصوبوں کاٹرن اوور 8.3 فیصد اضافے سے 856 ارب88کروڑیوآن ہو گیا۔