• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی غیر ملکی تجارت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 5 فیصد اضافہتازترین

April 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی  رواں سال کی  پہلی سہ ماہی میں یوآن کے لحاظ سے  اشیاء کی مجموعی درآمد اور برآمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا،جس نے حجم اور شرح نمو دونوں کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز ( جی اے سی ) کے اعدادوشمار کے مطابق  جنوری سے مارچ تک ملک کی اشیاء کی غیر ملکی تجارت کا حجم 101کھرب 70ارب یوآن (14کھرب 30ارب ڈالر)رہا ۔

اعداد و شمار  کے مطابق  دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.9 فیصداضافے سے 57کھرب40ارب یوآن جبکہ درآمدات 5 فیصد بڑھ کر44کھرب30ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

جی اے سی کے نائب سربراہ وانگ لنگ جون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تاریخی طور پر، پہلی بار، اسی عرصے کے دوران ملک کی غیر ملکی تجارت کا حجم 100کھرب یوآن سے تجاوز  جبکہ  شرح نمو چھ سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پہلی سہ ماہی میں، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی ) میں شامل ممالک اور برکس کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت میں اضافہ  مجموعی ترقی کی شرح کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق  بی آر آئی کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت  کا حجم  5.5 فیصد اضافے کے ساتھ  48کھرب20ارب یوآن تک پہنچ گیا جو ملک کے کل تجارتی حجم کا 47.4 فیصد ہے۔ یورپی یونین، امریکہ، جمہوریہ کوریا اور جاپان کے ساتھ تجارت مجموعی حجم کا33.4 فیصد ہے۔

لاطینی امریکہ اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تجارت میں دوہرے ہندسے  کا اضافہ ہوا۔اسی عرصے میں، امریکہ اور جاپان جیسی روایتی منڈیوں کے ساتھ تجارت  مثبت طور پر بحال ہوئی  اور درآمدات اور برآمدات میں 2023 کے مقابلے میں بالترتیب 5.9 فیصد پوائنٹس اور 1.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔