بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں یوآن کے اعتبار سے چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی کے دوران ملکی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 6.1 فیصد جبکہ درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری سے مئی کے دوران سامان کی بیرونی تجارت 175 کھرب یوآن (تقریباً 24.6 کھرب امریکی ڈالر) رہی جس میں برآمدات 99.5 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 75.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں۔
صرف مئی میں غیر ملکی تجارت 8.6 فیصداضافے سے 37.1 کھرب یوآن ریکارڈ کی گئی۔