• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی غیر ملکی تجارت پہلی ششماہی میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیتازترین

July 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی غیر ملکی تجارت ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے معیشت کی بحالی کی رفتار مزید تیز ہوگئی۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے جون کے دوران سامان کا تجارتی حجم گزشتہ برس کی نسبت 6.1 فیصد بڑھ کر 211.7 کھرب یوآن (تقریبا 29.7 کھرب امریکی ڈالر) ہوگیا۔ اس مدت میں برآمدات 6.9 فیصد جبکہ درآمدات 5.2 فیصد بڑھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی تجارت کے مثبت رجحان میں مزید استحکام آیا ہے۔

دوسری سہ ماہی میں درآمدات و برآمدات میں ایک برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر 7.4 فیصد اضافہ ہوا جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے 4.9 فیصد اور گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے1.7 فیصد اضافے کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ ہے۔