ہائیکو(شِنہوا)چین میں مقامی طور پر قائم گہرے پانی کی پہلی گیس فیلڈ شین ہائی یی ہاؤ یا ڈیپ سی نمبر 1سے اب تک ریکارڈ 8ارب کیوبک میٹر گیس اور8لاکھ کیوبک میٹر تیل حاصل کیاگیا ہے۔
چین میں اپنی نوعیت کی اس گہری گیس فیلڈ نے 25 جون2021کو اپنا آپریشن شروع کیا تھا۔
اس کے آپریٹر چین کی قومی آف شور آئل کارپوریشن(سی این او او سی)کے مطابق ڈیپ سی نمبر1پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی تعمیر جاری ہے جس کا مقصد گیس فیلڈ کو اپ گریڈ کرنا ہے ۔اس کی تکمیل پر یہ گہرے پانی میں گیس کے 23 کنوؤں اور زیر آب پیداواری سسٹم کے دو سیٹس کا کنٹرول سنبھال لے گی۔
ڈیپ سی نمبر 1 چین کے صوبے جنوبی ہائی نان کے شہر سنیا سے 150کلومیٹر پر واقع ہے جو سمندر میں 15 سو میٹر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔