• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی گہرے سمندر کی انسان بردار آبدوز نے 300 غو طے مکمل کر لئےتازترین

August 19, 2024

گہرے سمندر میں تحقیقی بحری جہازنمبر-ایک(شِنہوا)چین کی گہرے سمندر کی آبدوز جیاؤلونگ نے اگست 2009ء میں اپنے پہلے مشن کے بعد سے اب تک اپنا 300 واں غوطہ مکمل کر لیا۔

جیاؤلونگ نے ایک سائنسدان اور  دو سب میرینرز پر مشتمل عملے کیساتھ مغربی بحرالکاہل میں غوطہ لگایا۔ یہ اس کی جاری سائنسی مہم کے طے شدہ  18غوطوں میں سے پہلا غوطہ تھا۔

یہ آبدوز چین کے گہرے سمندر کے نمبر ایک تحقیقی بحری جہاز کے ذریعے لائی جا رہی  ہے، جس میں چینی اور غیر ملکی سائنسدان سوار ہیں جو 10 اگست کو چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے چھنگ ڈاؤ سے روانہ ہوئے تھے۔

مغربی بحر الکاہل میں اپنی 45 روزہ مہم کے دوران جیاؤلونگ گہرے سمندرمیں حیاتیات ، سمندری پانی اور مٹی کو جمع کرے گی جس کا مقصد سمندرکے انوکھے ماحولیاتی نظام اور حیاتیات کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔

2009 سے جیاولونگ بحر الکاہل، بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے پانیوں میں تحقیق کر چکی ہے جس سے گہرے سمندر میں کل 900 مرتبہ سفر کیا جا چکا ہے۔