بیجنگ(شِنہوا)چین کی گھریلو آلات کی صنعت میں سال کے پہلے دو مہینوں میں پیداوار میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری کے دوران چین میں گھریلو استعمال کے لیے فریج کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 7.9 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ32 لاکھ10ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔
کمرے میں استعمال ہونے والے ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد بڑھ کر تقریباً 3 کروڑ33 لاکھ 10 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ واشنگ مشینوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت1.8 فیصد اضافے سے1 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزاریونٹ تک پہنچ گئی۔