بیجنگ(شِنہوا) چین کی ترقی کے بارے میں ایک حالیہ عالمی سروے کے تقریباً 96 فیصد جواب دہندگان نے گزشتہ دہائی کے دوران چین کی کامیابیوں کو متاثرکن قرار دیا ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق تقریباً 60 فیصد شرکاء زیادہ تر حالیہ برسوں میں چین کی "معاشی ترقی" "سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت" سے انتہائی متاثر تھے، سروے میں 60 سے زائد ممالک کے 1ہزار200 افراد سے اس حوالے سے پوچھا گیا، شرکا میں زیادہ تر اساتذہ اور سیاست،سماجی سائنس اور کاروباری شعبے کے ماہرین تھے۔
سروے کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 83.1 فیصد کا خیال تھا کہ چین کی معاشی طاقت اور صلاحیت عالمی معیشت کے لیے مسلسل اعتماد اور مضبوطی کا باعث بنے گی۔ سروے کے مطابق جدیدیت کی جانب چین کا راستہ، عالمی ترقی کے اقدامات،ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری اور انسانیت کی امن، ترقی، انصاف، عدل، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقداران کئی ایک تصورات اور اقدامات میں ہیں جن کو چین اپنے ریاستی نظم و نسق اور عالمی سطح پر تعلقات میں فروغ دیتا ہے،جن کے بارے میں سروے کے شرکاء نے مزید جاننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ جواب دہندگان کے لیے اعلی معیاری کھلی معیشت، ڈیجیٹل چائنہ (اقدام)، سمارٹ سٹیز اور دیہی ترقی جیسے کلیدی الفاظ کشش کے باعث تھے، جنہیں چین نے اپنے ترقیاتی بلیو پرنٹ میں نمایاں کیا ہے۔