• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے بارے منصوبے کی رونمائی  تازترین

February 28, 2023

  
چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں چائنہ  موبائل کے ڈیٹا سینٹر میں عملے کا ایک رکن بِگ ڈیٹا ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سفر کا نظام متعارف کرا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی مجموعی خاکہ بندی کے لیے ایک منصوبے کا آغازکیا ہے۔

اس منصوبے کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی  اورریاستی کونسل نے مشترکہ طورپرجاری کیا تھا جس کے مطابق ڈیجیٹل چین کی تعمیر اس ڈیجیٹل دور میں چین  کی جدیدیت کے فروغ بارے اہم ہےاورملک کی مسابقت  کی صلاحیت  میں نئے فوائد کی ترقی کے لیے ایک  ٹھوس معاونت فراہم کرتی ہے۔

منصوبے کے مطابق سال 2025 تک ڈیجیٹل چین کی تعمیرمیں اہم پیشرفت کی جائے گی جس میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں موثر باہمی رابطہ کاری ، ایک  نمایاں طور پر بہتر ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت میں اہم کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔

چین ڈیجیٹل ترقی کے لحاظ سے سال 2035 تک عالمی سطح پرسب سے آگے  ہو گا اوراقتصادی، سیاسی، ثقافتی، سماجی اورماحولیاتی شعبوں میں اس کی ڈیجیٹل پیشرفت زیادہ مربوط اورکافی ہوگی۔

اس منصوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورحقیقی معیشت کے گہرائی کے ساتھ  انضمام اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے زراعت، مینوفیکچرنگ، مالیات ، تعلیم، طبی خدمات ، نقل وحمل اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

یہ منصوبہ ایک ایسے  ڈیجیٹل ملک کا تصور  پیش کرتا ہے جس میں موثر ڈیجیٹل حکومتی خدمات، فروغ پذیر سائبر اسپیس کی ثقافت، ڈیجیٹل عوامی خدمات کی  وسیع پیمانے پر رسائی  اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  کی بدولت  بااختیار ماحولیاتی حکمرانی  موجود ہو ۔

اس منصوبے کے مطابق آزاد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت  کے لیے ایک نظام وضع  کیا جائے گا اور کاروباری اداروں کو تکنیکی جدت پر استوار کرنے  میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی جس میں املاک دانش کے تحفظ کو بھی بہتر بنانے پر زور دیا کیا گیا ہے۔