بیجنگ(شِنہوا)چین کے بڑے ٹیکسٹائل اداروں کا کُل منافع رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں بڑھ کر 18.2 ارب یوآن (تقریباً 2.56 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ان اداروں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 675 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 13.7 فیصد زیادہ ہے۔
بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق چین کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات اس دو ماہ کی مدت میں 45.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جوگزشتہ سال کی نسبت 14.3 فیصد زیادہ ہیں۔