• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ٹیلی کام سیکٹر کی سال 2023 کے دروان مستحکم ترقیتازترین

January 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت نے ابھرتے ہوئے کاروباری  شعبوں کے ساتھ  سال 2023 کے دوران  مستحکم ترقی کی۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق اس شعبے میں کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت6.2 فیصد اضافے سے 16کھرب80ارب یوآن(تقریباً236 ارب ڈالر) رہی۔

بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں نے مضبوط  کاروباری کارکردگی  کا مظاہرہ کیاجن کی  2023 میں مجموعی آمدنی میں گزشتہ سال سے19.1 فیصد اضافہ ہوا۔

خاص طور پر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا کی  آمدنی میں  گزشتہ سال سے 37.5 فیصد جبکہ انٹرنیٹ آف تھنگز کی آمدنی میں 2022 کے مقابلے میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔