شنگھائی (شِنہوا) چین کی ہیوی ڈیوٹی مائننگ گاڑی نے گہرے سمندر میں 4ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی میں اپنا آزمائشی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، جو ملک کی گہرے سمندروں میں معدنی وسائل کوترقی دینے کی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
شنگھائی میونسپل گورنمنٹ نے منگل کو بتایا کہ یہ آزمائشی مرحلہ پائنیر دوم کے انجینئرنگ پروٹو ٹائپ کے ذریعے انجام دیا گیا،جسے شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔
پائنیر دوم نے پانچ بار گہرے سمندر میں جاتے ہوئے اورسمندر کے فرش پر کان کنی کی کارروائیاں مکمل کیں، جس کے دوران اس گاڑی نے4ہزار102اعشاریہ 8 میٹر تک ریکارڈ غوطہ لگایا، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گہرے سمندر میں چین کی ہیوی ڈیوٹی کان کنی کی گاڑی نے 4ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی میں آزمائشی کارروائی کی ہو۔