بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ ۔ جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور جزیرہ نما کوریا میں امن واستحکام میں معاون اقدامات کریں۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان وانگ وین بن نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ما بین 13 سے 23 مارچ تک مشترکہ فوجی مشقوں کے حوالے سے پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
وانگ نے یومیہ نیوزبریفنگ میں کہاکہ ہمیں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر گہری تشویش ہے۔
وانگ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال آج جس مقام پر ہے اس کا خلاصہ واضح ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ متعلقہ فریقوں نے عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے جوہری اسلحے کے خاتمے کے اقدامات کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے عوامی جمہوریہ کوریا پر دباؤ ڈالنا اور اسے روکنا جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال انتہائی پیچیدہ اور حساس ہے۔ ایسے میں تمام متعلقہ فریقین کو تحمل کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے مزید ایسے اقدامات کرنے چا ہئیں جو جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام لیکر آئیں۔