بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت پبلک سیکورٹی 10 فروری سے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کے لیے مختلف امور میں مدد کے لیے چھ اقدامات کا آغاز کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک چینی شہریوں کے لیے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ ان اقدامات سے بیرون ملک مقیم چینی شہری واپس آئے بغیرڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، تصدیق اور فزیکل کنڈیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے لیے ٹریفک مینجمنٹ کے محکموں کو اپنے نمائندگان کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ ملک واپس آنے کے بعد، انہیں اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے ایک توسیعی مدت بھی دی جائے گی۔ وہ لوگ جو کوویڈ کی وبا کی وجہ سے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے ملک واپس نہیں آسکے وہ چین میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو اپنی جانب سے درخواست دینے کے لیے نامزد کرسکیں گے یا کسی بھی مقامی پولیس سٹیشن میں واپس آنے کے بعد خود درخواست دے سکتے ہیں۔