• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے شام کے ہسپتال کے لیے طبی سامان کا عطیہتازترین

May 24, 2024

دمشق(شِنہوا) چین نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک یونیورسٹی ہسپتال کو انتہائی ضروری طبی آلات عطیہ کیے ہیں، جس کا مقصد شام کے شعبہ صحت کی خدمات کو بہتر بناناہے۔

دمشق میں اسد یونیورسٹی ہسپتال کو چین کی جانب سے پورٹیبل ایکسرے مشینیں، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کنسنٹریٹرعطیہ کیے گئے ہیں۔ استقبالیہ تقریب کے دوران، شام کے وزیربرائے اعلیٰ تعلیم وسائنسی تحقیق بسام ابراہیم نے اپنے ملک کو درپیش ان مشکل حالات میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طبی آلات کا عطیہ  دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ شام میں چین کے سفیر شی ہونگ وی نے اس موقع پر کہا کہ چین شام کی تعمیر نو اور ترقی میں مدد جاری رکھے گا۔