بیجنگ(شِنہوا) چین کی جہاز سازی کی صنعت نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں ترقی کی جس سے اس کی عالمی حیثیت مزید مستحکم ہوئی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جون تک ملک میں 2کروڑ50لاکھ 20ہزارڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) کے جہاز سازی منصوبے مکمل کیے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.4 فیصد زیادہ ہیں۔جہاز سازی کے نئے آرڈرز گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.9 فیصد کے ایک بڑے اضافے کے ساتھ 5کروڑ42لاکھ 20ہزار ڈی ڈبلیو ٹی رہے۔
جون کے آخر تک، آرڈر بک کا حجم 17کروڑ15لاکھ 50ہزارڈی ڈبلیو ٹی تھا جوگزشتہ سال سے 38.6 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے یہ اعدادوشمار جہاز سازی کی عالمی مارکیٹ میں چین کی غالب پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں، ملک میں بننے والے جہاز،نئے آرڈرز اور آرڈر بک عالمی سطح کا بالترتیب 55 فیصد، 74.7 فیصد اور 58.9 فیصد رہا ہے۔