گوانگژو (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کی جدیدیت ملک کے حقائق اور حالات کے مطابق ہے جس کے واضح اہداف، منصوبے اور حکمت عملی ہیں۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر گوانگژو کے معائنہ جاتی دورے کے دوران گوانگژو آٹوموبائل گروپ کمپنی کے تحقیقی وترقیاتی مرکزکے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی جدیدیت بنیادی طور پر مغربی جدیدیت سے مختلف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین مغربی جدیدیت کے راستے پر نہیں چلے گا جس میں پولرائزیشن اور لوٹ مار جیسی خصوصیات شامل ہیں جس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ صدر شی نے کہا کہ ملک ٹھوس اقدامات کے ساتھ چینی جدیدیت کو آگے بڑھائے گا۔