• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جدیدیت مہم نے دنیا کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا، رپورٹتازترین

May 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جدیدیت کی مہم سے نہ صرف چینی عوام کو فائدہ ہوا بلکہ اس نے دنیا کی مشترکہ ترقی کو بھی فروغ دیا۔ 

 پیرس میں ایک تھنک ٹینک کی جاری کردہ رپورٹ جسکا کا عنوان ہے " چینی جدیدیت، آگے بڑھنے کی راہ" جبکہ اسے شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے پارٹی تاریخ و ادب نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ رپورٹ چینی، انگریزی، فرانسیسی اور روسی 4 زبانوں میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی جدیدیت اجارہ داری اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرتی ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کی حامی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چین باہمی احترام، شفاف، منصفانہ ور باہمی مفید تعاون پر مبنی ایک نئی قسم کے عالمی تعلقات قائم کرنے کی مشترکہ کوششوں پر زور دیتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ، عالمی ترقی میں حصہ دار بننے سمیت عالمی نظم و نسق کے تحفظ اور عوامی ضروریات کی فراہمی پر کام کیا اور وہ اپنی نئی ترقی سے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق چین حکمرانی کے تصور کا حامی ہے جس میں بات چیت اور تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی شامل ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چین نے عالمی نظام کو شفاف اور زیادہ منصفانہ بنانے کے لیے عالمی حکمرانی نظام میں اصلاحات اور ترقی میں پیشرفت کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ فعال طریقے سے حصہ لیا اسے فروغ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی جدیدیت نے ترقی پذیر ممالک کو ایک بالکل نیا آپشن فراہم کرکے جدیدیت کے حصول کے ذرائع کو وسیع کیا اورایک بہتر سماجی معاشرتی نظام سے متعلق انسانی کھوج پر تجویز پیش کی۔

چین دنیا بھر کے افراد کے انکے اپنے ترقیاتی راستوں سے متعلق آزادانہ انتخاب کا احترام اور حمایت بھی کرے گا تاکہ مستقبل کا ایک نیا نقطہ نگاہ تیار کیا جاسکے جو جدیدیت کی مختلف اقسام کے ساتھ  خوشگوار اور پر امن بقائے باہمی پر مبنی ہو۔